اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع میں کافی نقصان ہوا ہے اور مواصلاتی نظام بالکل درہم برہم ہو گیا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ، رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سے طلب کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔
خیال رہے بلوچستان میں بارش اور برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نظام زندگی مفلوج ہے۔ بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج اور نیوی بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے۔
متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور نیوی کا ریلیف آپریشن جاری ہے، جس میں خوراک، پینے کا پانی اوردیگرضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا جارہا ہے، بارش اور برفباری اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا
اکتوبر
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
ستمبر
2023 میں بھی عمران خان ہی وزیر اعظم بنائیں گے
ستمبر
صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس
جون
کیا بائیڈن ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
اگست
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
اپریل
ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات سے خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف
اکتوبر
سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل
دسمبر