مقبوضہ کشمیر میں جاری پامالیوں پر دفتر خارجہ دنیا کو بتاتا رہے گا۔ طاہر اندرابی

پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری پامالیوں پر دفتر خارجہ دنیا کو بتاتا رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جبر کے سامنے خواتین خاموش متاثر ہوتی ہیں، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے خواتین کی آزمائش مرد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے کوشش کی اقوام متحدہ کی رپورٹس میں خواتین کے حقوق کا ذکر ہوتا رہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصرین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹس جاری کرتے رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنن پوش پورہ میں ہونے والی بربریت سمیت بے شمار واقعات پر احتساب نہیں ہو سکا، کنن پوش پورہ کے مجرم آج بھی بھارت میں آزاد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق پامال کئے گئے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ اگر احتساب ہوتا تو آج مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم نہ ہوتے، خواتین کے حقوق کی پامالی کا مسلسل چلتا جا رہا ہے، کشمیری حریت قائدین نے وطن کی آزادی کیلئے جدو جہد کی جس کے نتیجے میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں مقبو ضہ کشمیر کے حوالے حالات بارے آگاہ کیا، بھارت پر کہیں نہ کہیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبو ضہ کشمیر آج ایک نیو کلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری پامالیوں پر دفتر خارجہ دنیا کو بتاتا اور آواز بلند کرتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

150 صہیونی افسران کی نیتن یاہو کی کابینہ سے غزہ جنگ بند کرنے کی اپیل

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی

جنوبی شام میں امداد کی تقسیم میں اسرائیل کی فریب کاری 

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے گرنے کے بعد

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے

لاطینی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس میں

افغانستان کی دو خانہ جنگوں میں مداخلت ایک غلطی

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا کہ

پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں، ترجمان پاک فوج

?️ 25 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے