پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے نئے دور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کالعدم کشمیری جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھانے اور محمد یٰسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں پر پابندی لگانے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی مذمت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، محمد یٰسین ملک کی زیر قیادت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کے فیصلے کی بھی مذمت کرتا ہے۔

تازہ نوٹی فکیشن کے بعد مقبوضہ وادی میں مجموعی طور پر 14 کشمیری سیاسی جماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ان جماعتوں کے وابستہ افراد کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے، سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد یٰسین ملک کے لیے سزائے موت کی درخواست کی گئی ہے جنہیں 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے، جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے بھارت کی جاری مہم بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کے ساتھ ساتھ جمہوری اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کالعدم کشمیری جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھائے اور محمد ییسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، بھارت کی وزارت داخلہ نے ’جے کے ایل ایف‘ کے یٰسین ملک دھڑے کو ’غیر قانونی انجمن‘ قرار دیا اور ’جے کے پی ایف ایل‘ کو پانچ سال کے لیے ’علیحدگی کی حوصلہ افزائی کرنے‘ کے لیے کالعدم گروپ قرار دے دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ وزارت نے ’جے کے پی ایل‘ کے چار دھڑوں مختار احمد وازہ، بشیر احمد توتا، غلام محمد خان اور یعقوب شیخ کی قیادت میں عزیز شیخ کو بھی خطے میں دہشت گردی کو بھڑکانے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ’غیر قانونی انجمنیں‘ قرار دیا ہے۔

دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا یہ فیصلہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا۔ یہ اقدام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج

?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ

حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین

ایران عراق تعلقات؛ مشترکہ تعاون اور روشن مستقبل کی نئی امید

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:تہران میں عراق کے سفیر نے ایران کے ساتھ تعلقات کو

یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے

ایپل نے آئی فون رکھنے کے لیے 42 ہزار روپے کی قیمت کا جرابیں متعارف کروادیں

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر متعارف کرانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی

یمن کے تنازع کے درمیان مصر اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

?️ 28 اکتوبر 2026سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

?️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد

عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے