?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ایمرجنسی صورتحال کھڑی ہو گئی کیونکہ اس طرح کی رپورٹس مل رہی تھیں کہ چینی انجینئر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب، اسپیشل برانچ، پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
واقعہ تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، اس واقعے کی اطلاع پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے گارڈز نے بدھ کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس ڈرون طیارے کا مالک ہے کیونکہ یہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ واقعے کے وقت مذکورہ شخص اسے چلا رہا تھا۔
چینی سیکیورٹی کی نگرانی کرنے والے لاہور سیکیورٹی کے ایس پی سعید عزیز نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ واقعے کا بظاہر کسی دہشت گردی کی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کے مطابق ڈرون طیارے میں کوئی دھماکا خیز مواد یا نگرانی کے لیے کوئی اور ڈیوائس نہیں تھی، انہوں نے پولیس کو مشورہ دیا کہ ملبے کو فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لیا جائے۔
ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقامی پولیس کو کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
ادھر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ ڈرون میں کوئی دھماکاخیز مواد نہیں تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ نتیجے کے طور پر چوہنگ پولیس نے اورنج لائن ٹرین کے سیکیورٹی آفیسر پال نذیر کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
پال نذیر نے ایف آئی آر میں کہا کہ ڈرون طیارہ ٹرین کی کھڑکی سے ٹکرا گیا اور اسے جزوی نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا اس لیے ٹرین ٹرمینل پر کھڑی تھی۔
رات گئے تفتیشی پولیس نے ڈرون طیارے کے مالک حامد نامی مشتبہ شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
گرفتار کیے گئے شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ہال روڈ، لاہور میں ڈرون طیاروں اور کیمروں کا کاروبار چلاتا ہے۔
حامد نے پولیس کو بتایا کہ ایک گاہک نے اسے ڈرون طیارہ فروخت کر دیا تھا اور یہ کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کی وجہ سے کنٹرول/رینج سے باہر ہو گیا اور ٹیسٹ رن کے دوران ٹرین سے ٹکرا گیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی اسٹورز میں سپلائی کا بحران اور خالی شیلف
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں
جنوری
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
مادورو: امریکہ صرف اپنے تیل کے لیے وینزویلا میں دلچسپی رکھتا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک کے
اکتوبر
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر
مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی
اگست
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر
دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے: سردارمسعود
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا
مارچ
محمد بن سلمان کے مشکل دن
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون