🗓️
باجوڑ: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ قیام امن کے لیے افغانستان کیساتھ بامعنیٰ مذاکرات کریں۔
باجوڑ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل صوفی حمید کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ صوفی حمید کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک واقعہ ہے، وہ جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں، بھرے بازار میں قتل ہوجاتا ہے اور قاتل نکل جاتا ہے، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور حالات کی درستگی کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں خطرہ ہے تو جس سے خطرہ ہے اس کو پکڑتے کیوں نہیں ہیں، افغانستان سے بامعنیٰ مذاکرات کیے جائیں، ہم مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، لیکچر دینے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، جس کو جتنی طاقت دی گئی ہے، اس کی ذمہ داری اتنی ذیادہ ہے کہ وہ لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری بھی ہے جس کا فائدہ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے لوگ اٹھاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
🗓️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے
جنوری
یمن بحران کا کوئی فوجی حل نہیں:سلامتی کونسل
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ
اپریل
صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی
جولائی
بلوچستان: پولیس اسٹیشن، لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
🗓️ 2 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں
جولائی
24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 78مریض انتقال کر گئے
🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز
ستمبر
امریکہ کی چین کو دھمکی
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
متعدد صہیونی ہسپتال سائبر حملوں کا شکار
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد سائبر حملوں اور
اکتوبر