?️
باجوڑ: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ قیام امن کے لیے افغانستان کیساتھ بامعنیٰ مذاکرات کریں۔
باجوڑ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل صوفی حمید کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ صوفی حمید کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک واقعہ ہے، وہ جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں، بھرے بازار میں قتل ہوجاتا ہے اور قاتل نکل جاتا ہے، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور حالات کی درستگی کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں خطرہ ہے تو جس سے خطرہ ہے اس کو پکڑتے کیوں نہیں ہیں، افغانستان سے بامعنیٰ مذاکرات کیے جائیں، ہم مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، لیکچر دینے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، جس کو جتنی طاقت دی گئی ہے، اس کی ذمہ داری اتنی ذیادہ ہے کہ وہ لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری بھی ہے جس کا فائدہ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے لوگ اٹھاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
جون
طویل عرصے کے بعد پاکستان، ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین کے امکان
?️ 1 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق استنبول سے
مارچ
سابق صیہونی وزیراعظم کا اسرائیل کی عالمی تنہائی کا اعتراف
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:سابق صیہونی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل
اگست
ٹرمپ: ہم نیٹو کو ہتھیار بیچتے ہیں اور یہ بہت اچھا ہے / قطر امریکہ کا اچھا اتحادی ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے ساتھ اپنے ملک
ستمبر
ٹرمپ ہر جگہ بحران کیوں ایجاد کر رہے ہیں؟صیہونی ماہر کی زبانی
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران کے
فروری
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے عالمی مداخلت کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2026فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے عالمی مداخلت کا مطالبہ
فروری
یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک
جنوری