?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کیلئے مہلت دے دی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فارم پر جانا چائیے تھا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ میں صرف اعتراضات دور کرنے آیا تھا آپ میرٹ پر بات کر رہے ہیں۔ جو 8 فروری کو ہوا تھا ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔
جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ ہر حلقے کی علیحدہ انکوائری ہوگی، پہلے بھی انتخابات دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا،انکوائری کے لیے آرڈیننس لانا پڑا تھا، 184 کے تحت دائرہ اختیار عدالت کا نہیں ہے۔
وکیل نے کہا یہ اس عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں، عدالت نے وکیل کو مزید تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
?️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے
جون
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعوے
?️ 26 دسمبر 2021مصر کے الاحرام سٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کے سینئر محقق ڈاکٹر محمد السعید
دسمبر
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر
تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
صیہونی حکومت نے جنگ میں شکست کیوں قبول کی؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: فینکس ایک افسانوی مقدس پرندہ ہے جس کا ذکر ایرانی،
جنوری
اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ
اکتوبر