حکومت میں پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی ہونے کے باوجود حکومت میں شامل نہیں ہوئی جس کے باعث کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کی حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہوئی اور نہ ہی کابینہ میں مزید توسیع ہوسکی، وفاقی کابینہ میں توسیع نہ ہونے کے باعث 8 ماہ بعد بھی متعدد وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا کے بغیر چلائی جارہی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 40 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 18 وفاقی وزرا ہیں، کئی اہم وزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی قلمدانوں کے ذریعے چلایا جاریا ہے جب کہ وزیراعظم نے کئی وزارتوں، ڈویژنز کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر تاحال نہیں بنایا، صحت اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارتیں بھی وفاقی وزرا سے محروم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیشنل سیکیورٹی، تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کے انچارج وزیر خود ہیں اور وزارت ریلویز کا قلمدان بھی وزیراعظم نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی وزارت کا بھی وفاقی وزیر نہیں لگایا، وزارت توانائی کے دونوں ڈویژنز پاور اور پیٹرولیم کے الگ الگ وزیر بنائے گئے ہیں۔

تمام 18 وفاقی وزراکو ایک یا ایک سے زائد وزارت اور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا ہے، وزیراعظم نے 18 میں سے 12 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کیے ہیں جب کہ شہباز شریف کی کابینہ میں کوئی بھی خاتون وفاقی وزیر شامل نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے مصدق ملک کو پیٹرولیم ڈویژن کا وزیربنایا، مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی قلمدان بھی تفویض کیا گیا ہے جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو دفاعی پیداوار اور ہوابازی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر کے پاس نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی قلمدان ہے، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے پاس انسانی حقوق اور پارلیمانی امور کی اضافی وزارتیں ہیں۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کے پاس سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کے اضافی قلمدان ہیں۔

وزیر سیفران امیر مقام کو امور کشمیر اورگلگت بلتستان، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کو قومی ورثہ وثقافت، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو تعلیم و تربیت، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ریونیو، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

تاہم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال، وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر شیخ، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ اور وزیر پاور اویس لغاری کے پاس اضافی قلمدان نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے واحد خاتون رکن شزاہ فاطمہ کو وفاقی وزیر کا قلمدان نہیں دیا، اس وقت شزاہ فاطمہ آئی ٹی کی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کے وزرا، وزرائے مملکت، مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد 24 بنتی ہے جب کہ وفاقی وزرا 18، وزرائے مملکت 2، ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک ہے۔ عظمی بخاری

?️ 27 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے

کون سے ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت نہیں کی؟

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت

ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے سیاسی نمائش

?️ 31 دسمبر 2025 ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات،غزہ میں پائیدار امن کے بجائے

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

نیب ترامیم کیس: عدالتی ریمارکس سے متعلق خط پر چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کے اقدام کی تعریف

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے

صیہونی وزیر داخلہ کے دفتر میں سکیورٹی کی حالت زار؛ ذاتی معلومات افشا

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے