?️
سچ خبریں:اسرائیلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اپنی سیاسی زندگی کے سب سے کمزور اور نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اپنی سیاسی زندگی کے سب سے کمزور اور نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو پر صیہونی میڈیا کی تنقید؛صرف اقتدار کی بقا کی فکر
وہ داخلی اور خارجی دباؤ کے پیش نظر ایسے معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور ہیں جسے وہ خود ناپسند کرتے ہیں، لیکن عوامی دباؤ کی شدت نے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
الجزیرہ کے تجزیہ کار تامر المسحال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے آتش بس معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالیں، خاص طور پر اس کے پہلے مرحلے سے پہلے میدان میں کشیدگی برقرار رکھی گئی۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی شامل ہے، جس میں خواتین، فوجی اہلکار اور فوت شدگان کے جنازے شامل ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے، ہر اسرائیلی خاتون قیدی کے بدلے 30 فلسطینی خواتین کو رہا کیا جانا ہے جبکہ ہر اسرائیلی فوجی خاتون کے بدلے 30 خواتین اور 20 دیگر قیدی آزاد کیے جائیں گے۔
حماس نے اسرائیلی فوجیوں کے جنازے واپس کرنے کے بدلے میں تمام خواتین اور بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک اور اسرائیلی امور کے ماہرمہند مصطفی نے بیان کیا کہ نیتن یاہو اس وقت اپنی سیاسی زندگی کے سب سے نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اپنی تقریر میں غیر معمولی طور پر کمزور نظر آئے اور انہوں نے عوام کو ایسے معاہدے پر قائل کرنے کی ناکام کوشش کی جس پر وہ خود بھی یقین نہیں رکھتے۔
مصطفی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو داخلی اور بین الاقوامی دباؤ کے تحت مجبور ہیں، جو ان کے سیاسی کیریئر کے زوال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
الجزیرہ کے رپورٹرالیاس کرام نے بتایا کہ نیتن یاہو کی تقریر کے دوران تل ابیب میں ہزاروں افراد جمع ہوئے، جنہوں نے آتش بس اور اسرا کے تبادلے کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو دوسرے مرحلے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر دوسرا مرحلہ ناکام ہوا تو مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، جس کی نشاندہی شاباک کے سربراہ نے بھی کی۔
ایک سیاسی ماہر سعید زیاد نے بیان کیا کہ نیتن یاہو کے لیے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا اعلان مشکل ہے،اگر جنگ ختم ہوتی ہے تو وہ ممکنہ طور پر عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں گے جس سے بچنے کے لیے وہ جنگ کو طول دینے کی حکمت عملی پر گامزن ہیں۔
نیتن یاہو کا موجودہ دور نہ صرف ان کی سیاسی کمزوری کا عکاس ہے بلکہ اسرائیلی حکومت کی داخلی کشیدگی اور فلسطینی مزاحمت کے دباؤ کی شدت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا
داخلی اختلافات، عوامی احتجاج، اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان، یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت اب اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 15 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
اکتوبر
امریکی فوجیوں کی بغداد سے کردستان علاقے کی طرف اچانک نقل و حرکت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی اتحاد کے رکن نے امریکی فوجیوں
جون
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی
اگست
ہم جرمنی سے 5000 سے زائد فوجی واپس بلا لیں گے: ٹرمپ
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو دیے گئے
مئی
امریکہ نے ایران میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر حملہ کیا؛ امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ بدھ کے روز
جون
شام میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر بمباری
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں واقع
دسمبر
حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2025 حماس کے مجاہدین کا رویہ انسانیت پر مبنی تھا:اسرائیلی قیدی کا اعتراف
اکتوبر