?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو تبدیل کیا بلکہ ان کی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان، جو پی ٹی آئی کو کرپشن کے خلاف پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتے رہے، شادی کے بعد روحانیت، خوابوں کی تعبیر اور چہرہ شناسی جیسے معاملات کو حکومتی فیصلوں میں بھی اہمیت دینے لگے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی ‘صوفی رجحان’ کی حامل بشریٰ بی بی کا عمران خان کی روزمرہ زندگی سے لے کر سرکاری تقرریوں تک وسیع اثر رسوخ تھا۔
سابق سرکاری عملے نے دعویٰ کیا کہ بنی گالا میں گوشت، جانوروں کے سروں اور جگر کے ذریعے ‘بلائیں’ دور کرنے جیسے روحانی عمل بھی کیے جاتے رہے، جس سے قومی قیادت کے گرد توہم پرستی کا ماحول بنا۔ ایک سابق کابینہ رکن کے حوالے سے بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں مکمل مداخلت تھی، جبکہ ملاقاتوں کے اوقات، حکومتی امور اور حتیٰ کہ پروازوں کی روانگی بھی ان کی منظوری سے طے ہوتی تھی، جس سے اندرونی حلقوں میں بے چینی اور خوف پیدا ہوتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین سمیت بعض قریبی ساتھیوں نے مبینہ طور پر کالا جادو سے متعلق خدشات کا اظہار کیا، جس کے بعد کچھ وفادار رہنماؤں کو یکطرفہ طور پر دور کر دیا گیا، جس نے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ پارٹی فیصلے ادارہ جاتی نہیں بلکہ ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی امریکہ کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
?️ 10 اپریل 2021دمشق (سچ خبریں) اگرچہ داعش کو امریکہ نے ہی اپنے مفادات حاصل
اپریل
بحرینی سیاسی قیدی انتہائی ظلم و ستم کا شکار
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل
اگست
سعودی کا رخ دمشق کی طرف؛ کیا بن سلمان مسائل سے بھاگ رہے ہیں؟
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:االمیادین نیٹ ورک نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس ملک کے
فروری
فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ
ستمبر
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکی
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی اور
جنوری
رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر
جنوری
امریکہ حماس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر
اکتوبر
بلدیاتی انتخابات کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جنوری 2022سندھ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی قانون کو کالا
جنوری