بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے املاک کی ضبطی اور رہائشی گھروں کے مسلسل انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیاں سیاسی انتقام کی بدترین شکل ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے حوصلے توڑنے کیلئے انہیں جھوٹے اور بنیاد مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈالنے کا بہیمانہ عمل تیز کر دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر مکانات اور زمینوں کی ضبطی اور گھروںکی مسماری روز کامعمول بن چکا ہے ۔

ترجمان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر قانونی طور پر نظر بند سابق صدر میاں عبدالقیوم اور حریت رہنما یعوب احمد شیخ کی جائیداد وں کی حالیہ ضبطی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو حق خود اردایت کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

دریں اثنا آزادی پسند تنظیموں جموں وکشمیر مسلم لیگ، جموںوکشمیر پیپلز لیگ ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور ینگ مینز لیگ نے بھی سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی جبر ، غیر قانونی گرفتاریوں ، املاک کی ضبطی ملازمین کی برطرفی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقل کا تعین تاحال باقی ہے، بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی زیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں پر ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ آزادی پسند تنظیموں نے کہا کہ کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے اورمقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزادہو کر رہے گا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ، سیکرٹری طلاعات مشتاق احمد بٹ اورزاہد اشرف نے بھی اپنے بیانات میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی چیرہ دستیوںپر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے حریت رہنما یعقوب احمد شیخ کے گھر اور اراضی کی ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں ضبطی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں سے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہرگز مرعوب نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مشہور خبریں۔

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے اور آخر کار

غزہ اور جنین کی جنگ میں کوئی فرق نہیں ہے: اسرائیلی فوج

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے میں حصہ

صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اختلافات ضرور ہیں پر ہم شراکت دار ہیں:امریکہ

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے مشیر نے ایک تقریر میں اپنے ملک

النقب کونسل میں اردن کی رکنیت کے لیے امریکی صہیونی کوشش

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت

نتن یاہو کے ایران سے متعلق دعوے پر زاخارووا کا ردعمل: غلط پتہ نہ دیں

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صہیونی حکومت کے

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی طاقت ہے:گورنرپنجاب

?️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو پاکستان

چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

?️ 21 اگست 2025چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے