اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں، تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور لاؤس کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نتیجہ خیز اور دور رس نتائج کی حامل رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ کے منظر نامے کو دہراتے ہوئے نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: دستیاب فیلڈ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی

کشمیریوں کی قتل گاہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

حاجی آج میدان منیٰ میں

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی

دنیا بھر سے 1,200 فنکاروں نے اسرائیلی سینما اداروں کے بائیکاٹ کے عہد پر کیے دستخط 

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: مشہور برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے

روس نیٹو کے ساتھ وسیع جنگ سے بچنا چاہتا ہے: امریکی انٹیلی جنس چیف

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر تولسی گابارڈ نے دعویٰ کیا ہے

امریکی معیشت تباہی کے دہانے پر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:امریکی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ جس طرح تیزی سے

اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم

انتخابات کے بعد صیہونی حکومت کی تشکیل کے 4 ممکنہ منظرنامے

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مختلف جائزوں کے مطابق آئندہ انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے