بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا ہے کہ ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کے باوجود، حکومت نے بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر دی جانے والی انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ انعامی رقم کی ادائیگی کا ڈھانچہ، جو پہلے ہر اضافی ترسیل پر 20، 27 اور 35 ریال تھا، اب تمام سائز کی ترسیلات پر ایک مقررہ شرح 20 ریال کر دیا گیا ہے، جب کہ کم از کم اہل ترسیل کی حد کو 100 ڈالر سے بڑھا کر 200 ڈالر کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس نے نوٹ کیا کہ اگرچہ پاکستان ریمٹینس انیشی ایٹو (پی آر آئی) کے 10-2009 میں آغاز کے بعد ترسیلات زر تقریباً 18سے 19 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.3 ارب ڈالر ہو گئی ہیں، لیکن مالیاتی اداروں کو سالانہ انعامی ادائیگیاں غیر متناسب طور پر 15سے 16 ارب روپے سے بڑھ کر 130 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا جائزہ لینا ضروری ہے اور زیادہ فوائد ترسیل کرنے والے کو دیے جانے چاہئیں تاکہ باضابطہ ذرائع کی حوصلہ افزائی ہو۔

عنایت حسین نے لاگت سے متعلق خدشات کا اعتراف کیا لیکن خبردار کیا کہ ترغیبات میں کمی سے ترسیلات دوبارہ غیر رسمی ذرائع کی طرف جا سکتی ہیں، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بعض بین الاقوامی ترسیلاتی سروسز جیسے کہ منی گرام اور وال اسٹریٹ ابتدائی طور پر نظامی رکاوٹوں کے باعث پی آر آئی میں شامل نہیں ہوئیں، لیکن بعد میں ترسیلات کا رجحان دیکھتے ہوئے شامل ہو گئیں۔

اگست 2024 میں حکومت نے باضابطہ ترسیلات کے لیے ایک نیا ترغیبی ماڈل متعارف کرایا تھا، جس میں مقررہ اور متغیر انعامات کو یکجا کیا گیا تھا۔

نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت، بینکوں کو 100 ڈالر سے زائد ہر ترسیل پر 20 ریال دیے گئے، جب کہ 10 فیصد یا ایک کروڑ ڈالر کی ترقی تک اضافی ہر ترسیل پر 8 ریال اور اس حد سے تجاوز پر مزید 7 ریال دیے گئے، جس سے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کے لیے مجموعی انعام 35 ریال تک پہنچ گیا۔

عنایت حسین نے بینکوں کی جانب سے ممکنہ بدعنوانی سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ انعامی میکانزم مجموعی حجم پر نہیں بلکہ انفرادی لین دین پر مبنی ہے۔

سینیٹرز نے کہا کہ اس سے بڑی ترسیلات کو مصنوعی طور پر چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے، اور تجویز دی کہ انعامات کو مجموعی ترسیلات کی تعداد سے منسلک کیا جائے۔

کمیٹی نے غیر ملکی ڈیبٹ کارڈز کے وسیع استعمال پر بھی بات کی اور کمرشل بینکوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مقامی ادائیگی نیٹ ورک، پے پاک (PayPak)، کو ترجیح دیں تاکہ غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات کو روکا جا سکے۔

سینیٹرز نے تنقید کی کہ بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت صارفین کو پے پاک کا آپشن نہیں دیتے۔

عنایت حسین نے دعویٰ کیا کہ صارفین کو انتخاب کا اختیار دیا جاتا ہے، لیکن سینیٹرز نے اس کے برخلاف اکاؤنٹ اوپننگ فارم پیش کیے، کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام ڈیبٹ کارڈ درخواست دہندگان کے لیے پے پاک کے آپشن کی شمولیت لازمی کی جائے اور یہ بھی تجویز دی کہ ملکی اور بین الاقوامی لین دین کے لیے پے پاک اور بین الاقوامی کارڈز کو بیک وقت استعمال کی اجازت دی جائے۔

عنایت حسین نے کہا کہ اس معاملے میں تمام آپریٹرز، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے متوازن نقطہ نظر اپنانا ضروری ہے، تاہم سینیٹرز نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک مؤثر طور پر صارفین کو بین الاقوامی نیٹ ورکس کی طرف مائل کر رہے ہیں، جس سے زرمبادلہ کے نقصانات ہو رہے ہیں۔

کمیٹی نے ایران کے ساتھ بارٹر تجارت، ایف بی آر انعامات کے الزامات اور ہراسانی سے متعلق دعوؤں جیسے دیگر کئی معاملات پر بھی غور کیا۔

مشہور خبریں۔

صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ایک میزائل کافی ہے؛روس کا برطانیہ کو انبتاہ

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:روس نے برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ

سعودی عرب کا امیج بہتر کرنے کے لیے امریکا میں سعودی عرب کی نئی لابنگ

?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : آرگنائزیشن فار ڈیموکریسی ان عرب ورلڈ نے اب اعلان

9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ شرجیل میمن

?️ 23 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نو

میں مناظرہ ہار گیا: جو بائیڈن

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس

لندن اور انقرہ نے 11 بلین ڈالر مالیت کے ٹائفون لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم، جنہوں نے انقرہ کا دورہ کیا، پیر

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے نیا منصوبہ کیا ہے ؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات کے مطابق، امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا

پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت پاکستانی روپے میں کی جائے گی

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے