عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز الحق کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز الحق کی جانب سے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا گیا ہے۔

ملاقات میں مقتدر حلقوں سے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کا اس امپورٹڈ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

بجلی ، گیس ، پٹرول ہر چیز کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔موجودہ بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے کہا جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔

ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد اعجاز الحق بھی پرامید ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں میں تھوڑی لچک آئی ہے۔آنے والے حالات میں بہتری دکھائی دے گی، تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا تھا کہ نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی،عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے،جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیںانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔

مشہور خبریں۔

صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023

بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ

امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ

شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے

دشمن بھوک سے فلسطینیوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل

الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر

?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا

جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے