?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو مالی سال 26-2025 میں 3.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو کہ حکومت کے طے کردہ 4.2 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کیلیے خطرہ قرار دیا،آئی ایم ایف نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 سے بڑھا کر 2.7 فیصدکردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے تاہم پاکستان کیلئے اقتصادی چیلنجز بدستور موجود ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں عالمی اقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر 2025 میں ترقی کی شرح 3 فیصد اور 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی گروتھ کا اندازہ 26-2025 کیلئے 3.6 فیصد لگایا ہے جو کہ حکومت کا طے کردہ 4.2 فیصد کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ رواں مالی سال کے معاشی شرح نموسے متعلق اپریل2025کا تخمینہ برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ کم گروتھ عالمی اقتصادی حالات، اندرونی معاشی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں عالمی اقتصادی خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ عالمی سطح پر عدم استحکام اور جغرافیائی کشیدگیوں کے باعث معیشتوں کو چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔امریکی تجارتی مذاکرات کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر یہ کامیاب رہے تو ترقی کی رفتار میں بہتری آ سکتی ہے۔
امریکہ اور چین کے درمیان 90 دن کے تجارتی مذاکرات میں اضافی محصولات پر نرمی کی گئی تھی جس کا اثر عالمی تجارتی ماحول پر پڑ سکتا ہے تاہم یہ تجارتی چھوٹ یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد تجارتی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے، جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا۔پاکستانی حکام کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کیلئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاہم آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں اور عالمی اقتصادی دباؤ ان کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ حکومت کو عالمی مالیاتی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ اندرونی اقتصادی مشکلات سے بھی نمٹنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
صیہونی جنگی مشین کا نیا ہدف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹھوس کامیابیوں کا فقدان نیتن
فروری
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی
?️ 16 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا
جنوری
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف
نومبر
شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز
مارچ
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2025عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار
ستمبر