فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔

فیاض الحسن چوہان کو حال ہی میں پارٹی چیئرمین عمران خان کامیڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے اس دعوے کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی جا رہی تھی۔

 06 جون 2022ء کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ترجمان پولیس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے جبکہ بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس سیکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ بنی گالہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے۔

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں، آپ رانا ثناء اللّٰہ کی دی گئی سیکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی اٴْن کی حفاظت کرے گی۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کے بعدوزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں )وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا

مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی

دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی

?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے

روس میں کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا: پیسکوف

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس میں

مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے کی دوڑ میں ڈال دیا ہے

?️ 30 ستمبر 2025مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے

غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین انسانی جرائم کے براہ راست ذمہ دار 

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرتولموش نے کہا کہ غزہ میں

کیا سعودی عرب امریکی ڈیموکریٹس کا تختہ الٹنا چاہتا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغرب میں ایندھن کے بحران اور امریکی کانگریس کے وسط مدتی

زیلنسکی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے