?️
سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک 400 ارب ڈالر کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔
انڈیا ٹو ڈے نے ’بلوم برگ بلینئر انڈیکس‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حال ہی میں اسپس ایکس کے حصص خریدنے کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق اس لین دین سے ان کی دولت میں تقریباً 50 ارب ڈالر بڑھی، جس سے اسپیس ایکس کی کل مالیت تقریباً 350 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اور اس کے نتیجے میں اسپیس ایکس کی دنیا کی سب سے قابل قدر نجی کمپنی کے طور پر پوزیشن مستحکم ہوئی۔
اسپیس ایکس کے حصص اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں ایلون مسک کی کل دولت 447 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے، ٹیسلا کے حصص کی مالیت تاریخ کی بُلند ترین سطح 415 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 65 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی مالیت میں اربوں کا اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ کار پُرامید ہیں کہ نئی انتظامیہ کے تحت ممکنہ ریگولیٹری تبدیلیوں سے ٹیسلا کو فائدہ پہنچے گا، بغیر ڈرائیور کاروں کے لیے ہموار قواعد و ضوابط اور ٹیکس پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے بھی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور سرمایہ کاروں کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے گئے۔
ایلون مسک کی دولت صرف اسپیس ایکس اور ٹیسلا تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ کی دولت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا، جو مئی میں قائم کیے جانے کے بعد دو گنا بڑھ کر 50 ارب ڈالر ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو ایران امریکہ معاہدے سے خوش ہوں گے؟
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے ٹیلی ویژن چینل ۱۲ کے صحافی باراک راوید
جون
روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی
جنوری
سپریم کورٹ کا بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ سے رابطےکا انکشاف
?️ 26 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے
اپریل
ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی اڈوں کا مستقبل غیر یقینی؛ عالمی میڈیا میں جنگ کے اثرات کا جائزہ
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جنگ کے
ستمبر
700 صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودیوں کی عید
اپریل
کے-الیکٹرک کو رواں ماہ کے بل میں 65 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کو
اپریل
سندھ حکومت اور ریلوے کا کے سی آر کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے
ستمبر
اقوام متحدہ کا مغربی کنارے میں انسانی بحران اور 6500 فلسطینیوں کی بے دخلی پر انتباہ
?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونیوں کی نسل کشی کی
ستمبر