?️
لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے اپنی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، استعفوں کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں سے استعفوں کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔
اسی طرح چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان نے کہا اسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں، فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کرلی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے
جولائی
ہم نے دشمن کے ہلاکت اور زخمیوں کی منتقلی کا مشاہدہ کیا: قسام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:قسام بٹالین کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الزیتون بستی کے
فروری
چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں
جولائی
ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات
جنوری
’جھانسے میں نہیں آئیں گے‘، عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر احتجاج کی دھمکی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری
معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہوں گے، وزیراعظم
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ
اپریل
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر