عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے اپنی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، استعفوں کے اعلان پر عملدرآمد کیلئے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں سے استعفوں کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔

اسی طرح چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان نے کہا اسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے۔

چوہدری مونس الہٰی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلٰی بنایا تھا، اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں، ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں، جس دن "وزیر اعظم عمران خان” نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں، فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کرلی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ

خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے

60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات

امریکہ نائیجر سے اپنی فوجیں کیوں نکال رہا ہے؟

?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اعلان کیا کہ امریکہ

بائیڈن حکومت کی مغربی ایشیا میں زیادہ دخالت کی وجہ ؟

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:عرب نیوز کے مطابق بائیڈن حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں

حلیم عادل نے اسمبلی پہنچتے ہی صوبائی حکومت پر شدید تقید کی

?️ 25 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے

دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا۔ محسن نقوی

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ

الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے