?️
کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان میں آئے دن متعدد علاقوں پر قبضے کیئے جارہے ہیں اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت کے 10 میں سے 9 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق افغان حکومتی فورسز نے امریکا کی حمایت سے شہر لشکر گاہ کے دفاع کے لیے فضائی بمباری شروع کردی۔
ہلمند کے لیے افغان فورسز کے کمانڈر جنرل سمیع سعادت نے صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے آڈیو پیغام میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ طالبان کے زیر قبضہ علاقے فوری خالی کر دیں لیکن انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی جاری جھڑپوں کے باعث شہری ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔
سمیع سعادت نے اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا کہ براہ مہربانی اپنے گھروں اور اطراف کا علاقہ خالی کر دیں اور اپنے اہلخانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں، ہم طالبان کو زندہ نہیں چھوڑیں گے، مجھے معلوم ہے کہ یہ مشکل ہے لیکن آپ کے مستقبل کے لیے ہم ایسا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو چند روز کے لیے بے گھر ہونا پڑا تو اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں، براہ مہربانی جلد از جلد علاقہ خالی کر دیں، لشکر گاہ ان تین صوبائی دارالحکومتوں میں سے ایک ہے جن کا طالبان نے محاصرہ کیا ہوا ہے اور ان کی سرکاری فورسز کے ساتھ لڑائی میں شدت آئی ہے۔
اگر طالبان نے لشکر گاہ پر قبضہ مکمل کر لیا تو یہ ان کی بڑی جیت ہوگی اور یہ کئی سالوں میں پہلا صوبائی دارالحکومت ہوگا جس پر طالبان نے قبضہ حاصل کیا ہو۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ لڑائی نے انہیں گھروں میں محصور کر دیا ہے اور وہ اشیائے ضروریہ کے لیے بھی گھر سے باہر نہیں جا پارہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے جنگجو سڑکوں پر کھلے عام گھوم رہے ہیں اور کم از کم لشکرگاہ کا ایک ضلع ان کے کنٹرول میں ہے۔
طالبان کے خلاف افغان فورسز کی مدد کے لیے کابل سے ایلیٹ کمانڈو یونٹس کو بھی روانہ کیا گیا جبکہ مقامی پولیس اور آرمی ہیڈکوارٹرز سمیت اہم سرکاری عمارات کا کنٹرول اب بھی حکومت کے پاس ہے۔
ہلمند کی صوبائی کونسل کے نائب چیئرمین ماجد اخوند نے تصدیق کی کہ لشکر گاہ کے 9 اضلاع کا کنٹرول طالبان کے پاس ہے جبکہ شہر کے ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن پر بھی ان کا قبضہ ہے جو آف ایئر ہوگئے ہیں۔
حالیہ کچھ ماہ میں طالبان نے ملک بھر کے درجنوں اضلاع پر قبضہ کیا ہے جن میں سے بیشتر دور دراز اور دیہی اضلاع ہیں جہاں آبادی نسبتاً کم ہے۔
افغان فورسز نے ان لڑائیوں میں اکثر ہتھیار ڈال دیے یا لڑائی چھوڑ دی جس کی بڑی وجہ نفری اور ہتھیاروں کی کمی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طالبان نے ایران، پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
اب طالبان کا رخ صوبائی دارالحکومتوں کی طرف ہے کیونکہ امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا 95 فیصد مکمل ہوگیا ہے اور غیر ملکی افواج کے آخری فوجی کے 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانے کا امکان ہے۔
دیگر دو صوبائی دارالحکومت جن کا طالبان نے گھیراؤ کر رکھا ہے وہ ہلمند کا پڑوسی صوبہ قندھار اور مغربی صوبہ ہرات ہے۔
ہرات کے نام سے ہی صوبائی دارالحکومت میں افغان فورسز نے منگل کو طالبان کو شہر کے کنارے تک پیچھے دھکیل دیا اور شہری ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مشن نے بہت زیادہ آبادی والی شہری علاقوں میں لڑائی جلد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔


مشہور خبریں۔
کراچی کو ’گندہ‘ کہنے والوں کی سوچ ’گندی‘ ہے، جویریہ سعود
?️ 31 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی اداکارہ صبا قمر اور
اکتوبر
غزہ کو تقسیم کرنے کا نیا امریکی منصوبہ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے
نومبر
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری
متحدہ عرب امارات کے جبل علی دھماکے کی منظر عام پر نہ آنے والی تفصیلات
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:المیادین چینل نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کی نئی
اگست
شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور محمود عباس کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، آج صبح سے شمالی مغربی کنارے کے
جنوری
جنوبی شام میں صیہونی سرگرمیوں میں تیزی، ایک ماہ میں 40 سے زائد حملے اور 10 فوجی اڈے قائم
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:جنوبی شام میں صیہونی فوجی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی
مئی
شیخ رشید نے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے بارے میں اہم اعلان کیا
?️ 28 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے
اگست
ایران کو پرامن افزودگی کا حق حاصل ہے: لاوروف
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی جوہری پروگرام
فروری