?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں کنٹینر پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی بار ہفتے کے روز راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنے سیاسی حلیفوں اور مخالفین کو یکساں طور پر ’سرپرائز‘ دیتے ہوئے ’موجودہ کرپٹ سیاسی نظام‘ سے علیحدگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاورت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا جس میں الیکشن کمیشن نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے انتخابات سے متعلق ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کا جواب دیا ہے۔
آج ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے، ان کی نشستوں پر 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً 5 سے 7 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے لیکن قانون کے پابند ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرنا اور مختلف حصوں میں بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا، قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے دوبارہ انتخابات پر کم از کم ساڑھے 22 ارب روپے کا خرچ آئے گا، اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہوگا۔
خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، پارٹی چیئرمین کے اس بیان کے بعد فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی 2 نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے‘۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اگست
ایک اہم صیہونی یونیورسٹی میں آتشزدگی
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:میڈیا نے صیہونی حکومت کی عبرانی زبان کی سب سے اہم
مئی
صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے
اگست
ٹرمپ کو دھوکہ اور غداری کا احساس ہے: امریکی تجزیہ کار
?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو ڈوگ باندو نے
جولائی
65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال
اپریل
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے
?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری