کوئٹہ: ہائیکورٹ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور اسلام آبادہائیکورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور نورخان خان خلجی سمیت دیگر صوبائی قیادت کو نامزدکیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بغیراین او سی کے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، ریلی میں قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانےکی کوشش کی گئی۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ ریلی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کو مشکلات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اسلام آبادکورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی تحریک انصاف نے ریلی نکالی تھی۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججز کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

اس ملاقات کے بعد 30 مارچ کو ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی، اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اجلاس نے 25 مارچ 2024 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 معزز جج صاحبان کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس کو بتایاگیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیے کے مطابق عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل تجویز ہوئی تھی۔

تاہم بعد میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی جس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔

3 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آئندہ سماعت پر فل کورٹ تشکیل دے دیں۔

مشہور خبریں۔

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ

محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے

شمال مشرقی شام میں جنگ بندی کا آغاز

?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں عبوری شامی حکومت اور

عرب، صیہونی مسیحی کے آخری زمانے کے وہم کا شکار

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:جب مائیک ہکبی، جو کہ صیہونی حکومت میں امریکہ کے

اسرائیل ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں میں مزید زندہ نہیں رہے گا: موساد

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی غیر ملکی انٹیلی جنس

ہم ایران کے بارے میں سفارت کاری کے راستے کے حامی ہیں: گروسی 

?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے

ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ کا دورہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی عمل کا حصہ ہے:قطر

?️ 11 فروری 2026ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ کا دورہ ایران اور امریکہ کے

صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے