علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 ارکان اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے، قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو ہے، سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں رہا، تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی، اب میں رولز کے مطابق عمل کروں گا۔ یاد رہے کہ شبلی فراز کی نا اہلی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکی افواج کے سب سے بڑے اڈے میں خوفناک دھماکے

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور شہر میں واقع العمر آئل فیلڈ

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم، بھارت نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا

?️ 12 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان پر آئے دن حملوں اور

صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا

ابو عبیدہ نے مزاحمتی ترجمانی کی ایک مکمل فکری روایت قائم کی

?️ 31 دسمبر 2025 ابو عبیدہ نے ترجمانی بیان کی ایک مکمل فکری روایت قائم

مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسافر ٹرینوں (pak railways) کی آؤٹ سورسنگ اوپن

اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب، سول و عسکری قیادت شریک

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں

فلسطین کے لیے امدادی مہمات کی تشکیل میں شہید امیر عبداللهیان کا کردار

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شہد حسین امیرعبداللہیان علاقائی سطح

گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ امیر مقام

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے