?️
کراچی (سچ خبریں) متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے بھی ردعمل دے دیا۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال متحدہ کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر حواس کھو بیٹھے ہیں، مصطفیٰ کمال کے آئے روز بدلتے بیانات کو اب متحدہ کے کارکنان بھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ جنرل سیکرٹری پی پی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پچھلے 30 سال سے ہر حکومت کا حصہ ہے مگر آج تک کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کی سیاست صرف نفرت پھیلا کر زندہ ہوتی ہے مگر کراچی کے عوام اب ان کو مسترد کرچکے ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بربادی میں سب سے زیادہ کردار متحدہ اور بالخصوص مصطفیٰ کمال کا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا بدقسمتی سے متحدہ ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست کرتی آرہی ہے، ایم کیو ایم کا وتیرہ ہی جھوٹ بولنا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر حکومت سندھ اور کے ایم سی کے ادارے آگ لگنے کے 15 منٹ بعد سے وہاں موجود ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی تعمیر نو اور تاجروں کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے اور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔ اعظم نزیر تارڑ
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
نومبر
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو
فروری
کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے
ستمبر
کورونا سے مزید 28 افراد کی موت، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ
?️ 6 فروری 2021سلام آباد: {سچ خبریں} پچھلے 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں دنیا
فروری
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر
گلگت بلتستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں، نگران وزیر اطلاعات
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
زرعی شعبے کی صورتحال تشویشناک، 2 سال میں قرضوں کی فراہمی نصف رہ گئی، وزیرِ خزانہ
?️ 14 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے
اکتوبر