?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف آج صبح ہی دارالحکومت اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
ن لیگ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پرہوگا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں شہبازشریف گذشتہ شب نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم کا لاہور میں قیام دو سے تین روز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ چکی ہے۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کے اعلان پر قانونی ماہرین نے تفصیلی رائے دی۔ اجلاس کے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا،لیگی اعلٰی قیادت نے عمران خان کے بیان کو سیاسی قرار دے دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عمران خان کا بیان فیس سیونگ کیلئے ہے،لیگی وزرا نے کہا کہ عمران خان بلیک میل کر کے مذاکرات کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجلاس میں عمران خان کے ساتھ پیشگی شرط پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ پیشگی شرائط کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مل کر امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے: حزب اللہ
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے
فروری
کیا زلنسکی فلوریڈا سے بھرپور نتائج کے ساتھ واپس آئیں گے؟
?️ 29 دسمبر 2025 کیا زلنسکی فلوریڈا سے بھرپور نتائج کے ساتھ واپس آئیں گے؟ اوکرین
دسمبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے مسلمانوں کے نام پیغام
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
مئی
یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے
دسمبر
صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2
مئی
امریکہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی فوج کے 101ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا
اکتوبر
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ
اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ
ستمبر