وزیراعظم نے فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔لینٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو بھجوائی تھی۔

وزارت دفاع نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

کور کمانڈر بہاولپور کا نام نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری میں شامل تھے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، دونوں افسران کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا، آرمی چیف کے تعیناتی کی سمری میں بھی ان سینئر فوجی افسران کے نام شامل تھے۔

کچھ روز قبل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کیا جا رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں پانچویں سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، وہ ماضی میں آئی ایس آئی چیف رہ چکے، جبکہ اس وقت ان کے پاس کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ ہے۔

جبکہ نجی ٹی وی چینلز ایکسپریس نیوز اور جیو نیوز کی رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں تیسرے سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا تعلق بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، انہیں اگلے سال 27 اپریل کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد انہوں نے رواں سال ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما

?️ 23 دسمبر 2025غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز

روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے

کورونا: پنجاب میں متاثرہ  علاقوں میں مکمل پابندی کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر

کوہستان توہین مذہب کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے رپورٹ طلب

?️ 21 اپریل 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت

عالمی خاموشی کے سائے میں غزہ میں صحافیوں کا قتلِ عام، حقیقت کے خلاف جنگ

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی شہری پیدائش سے ہی خطرے میں ہیں؛ ہر لمحہ بمباری

یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین

بھارت سفارتی سطح پر ناکام ہوگیا، عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بلاول بھٹو

?️ 21 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ

غزہ کے ویرانوں میں عید کی نماز

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام نے جنگ اور قحط کے سائے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے