پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی جو بات کررہے ہیں اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کی آفر کی، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی، جو جائز معاملات ہیں صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار اور ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے 8فروری کو عالمی طور پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، عوام کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل د یدی گئی، اس سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامئے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان ، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فورا ختم کی جائے، صحافی مطیع اللہ، ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سمیت دیگر کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا ،مقدمات بنائے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے، قومی کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی لائے جائے، لوگوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے، لوگوں کو لاپتا کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپوزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر عمل کیا جائے، پی ٹی آئی سے پابندی ہٹائی جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان افغانستان کے ساتھ بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے کیلئے مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے، خیبرپختونخواہ کو این ایف سی میں اس کا حصہ دیا جائے، معدنیات صوبے کی عوام کی منشا کے بغیر کسی کو نہیں دیے جاسکتے لہذا معدنیات سے متعلق صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان: کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ

غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں

وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے

عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے

جرمنی نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی

?️ 17 نومبر 2025جرمنی نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی جرمنی

ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ

?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا

القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:گروہ تحریرالشام کو حالیہ دنوں میں شام میں جاری جنگ کے

سری لنکا کے لیے پاکستان کی امدادی پرواز 60 گھنٹے تک بھارت کی اجازت کا انتظار کر رہی ہے

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان نے اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے