?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی جو بات کررہے ہیں اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کی آفر کی، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی، جو جائز معاملات ہیں صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار اور ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے 8فروری کو عالمی طور پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، عوام کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل د یدی گئی، اس سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامئے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان ، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فورا ختم کی جائے، صحافی مطیع اللہ، ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سمیت دیگر کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا ،مقدمات بنائے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے، قومی کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی لائے جائے، لوگوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے، لوگوں کو لاپتا کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اپوزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر عمل کیا جائے، پی ٹی آئی سے پابندی ہٹائی جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان افغانستان کے ساتھ بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے کیلئے مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے، خیبرپختونخواہ کو این ایف سی میں اس کا حصہ دیا جائے، معدنیات صوبے کی عوام کی منشا کے بغیر کسی کو نہیں دیے جاسکتے لہذا معدنیات سے متعلق صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا 11 یمنی قیدیوں کو گوانتانامو سے عمان منتقل کرنے کا اعلان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتانامو
جنوری
وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ایک نیا حکم جاری کر دیا
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی محرومیوں اور
مارچ
ایران کی حمایت واجب، غیر جانبداری قابلِ قبول نہیں: لیبیا کے مفتی اعظم
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:لیبیا کے مفتی اعظم شیخ صادق الغریانی نے ایران کے خلاف
مارچ
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں۔ مریم نواز شریف
?️ 21 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
صیہونی فوجی کی پناہ گاہ میں خودکشی، جنگی دباؤ میں اضافہ
?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے جنگی دباؤ کے باعث ایک فوجی کی خودکشی
مارچ
کیا اسرائیلی سپریم کورٹ نیتن یاہو کی برطرفی کی درخواست پر غور کرے گی؟
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے افشا کیا کہ صہیونیستی ریاست کی عدالت
جولائی
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار؛ بھوک، طبی غفلت اور بدسلوکی کا انکشاف
?️ 23 اپریل 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیم کے مطابق صیہونی جیلوں
اپریل
ملک بھر میں ’یوم اقبال‘ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم
نومبر