صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی  جانب سے احتجاج کی دھمکی

صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی  جانب سے احتجاج کی دھمکی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس آج شام میں ہونے والا ہے جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے ،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے 13 اگست کو اختتام پذیر ہونے والے تیسرے پارلیمانی سال میں صدر کے خطاب پر بحث کی اجازت نہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں احتجاج کرنے والی جماعتوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار جماعت کی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو دھمکیاں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے اور میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ہے۔

آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے صدارتی خطاب لازمی ہے، اجلاس آج شام میں شروع ہونے والا ہے جس دوران قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی متوقع ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی سے واک آؤٹ اور ایوان کے باہر مظاہرہ کرنے سے قبل ہی صدر عارف علوی کے خطاب میں خلل پیدا کرنے کی حتمی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا پارلیمانی سال 13 اگست کو نئی مثال کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں قومی اسمبلی نے صدر کو ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آخری خطاب پر بحث کے بغیر ‘شکریہ کا ووٹ’ دیا۔

حیرت انگیز بات یہ تھی کہ صدر کے خطاب کے حوالے سے بحث تیسرے پارلیمانی سال میں ایوان زیریں کے ایجنڈے پر رہی، لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اپوزیشن رکن خواجہ آصف کے اس معاملے پر بات کرنے کے بعد بحث کے بغیر اس معاملے کو ختم کردیا گیا۔

آئین کے تحت ہر پارلیمانی سال کے آغاز میں صدر، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی میں بحث ہوتی ہے جسے کوئی وزیر سمیٹتا ہے، اس کے بعد صدر کو ‘شکریہ کا ووٹ’ دیا جاتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قانون ساز سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں یہ منفرد کیس دیکھا ہے کہ صدر کو ان کے خطاب پر بحث کے بغیر شکریہ کا ووٹ دیا گیا’۔

مشہور خبریں۔

صیہونی عسکریت پسندوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجی دہشتگردوں نے

چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا

🗓️ 5 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے

70 لاکھ سے زائد یمنی غذائی قلت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ کا اعلان

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ

مزاحمتی محور کے حملے کے دوران تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال کیا ہے؟

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

🗓️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی

فیس بک  انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے ؟جانئے اس رپورٹ میں

🗓️ 14 مارچ 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات عروج پر

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگرچہ نیتن یاہو کے اقتدار سے ہٹنے صیہونی حکومت اور امریکہ

امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے