?️
جہلم (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی مشکل آسان کرنے کیلئے بڑا پیکج لا رہے ہیں، عوام کو حکومت پر اعتماد ہونا چاہیے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے، عام آدمی آنے والے دنوں میں بڑا پروگرام لا رہے ہیں۔ انہوں نے جہلم میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، افتتاح کیااور سوچا ٹیکنالوجی آگے بڑھ گئی ہے، حیرت ہے اپوزیشن کیوں مشین سے ڈری ہوئی ہے؟ ساری دنیا میں ٹیکنالوجی سے ووٹنگ ہورہی ہے، لیکن ہماری اپوزیشن ٹیکنالوجی سے ووٹنگ کی طرف کیوں نہیں جاتی؟ آج کل ٹیکنالوجی ایسی ہوگئی ہے کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے، اگر کوئی وزیراعظم یا وزیر بولتا ہے تو دومنٹ بعد آپ گوگل کرلیں پتا چل جاتا ہے، حکومت جب آئی تو کیا حالات تھے؟ خسارہ تھا، سب سے زیادہ کس حکومت نے قرضوں کی قسطیں واپس کیں؟ یہ سب موبائل فون پر دیکھ سکتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ کرنی ہے، ملک کب آگے بڑھتے ہیں جب وہ اپنی نسلوں کا سوچتے ہیں وہ الیکشن کا نہیں سوچتے، ہم نے اپنی 25سال سے کم عمر آبادی کیلئے کیا کرنا ہے؟ چین کی لیڈرشپ نے دور کا سوچا کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے؟ پھر ترقی کرنے کے ترقیاتی پراجیکٹ کا سوچا، اگر قوم میٹرو بنانے کا سوچے، پھر الیکشن کا تو قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، ہماری حکومت نے آنے والی نسلوں کا سوچا، آئندہ الیکشن کا نہیں سوچا، سب سے پہلے پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے، پانی کی کمی ہورہی ہے، اناج کی ضرورت ہے، پاکستان جب بنا تھا تو آبادی چار کروڑ سے کم تھی، آج 22کروڑ ہوگئی ہے، ہمیں لوگوں کیلئے اناج پیدا کرنا ہے۔
ملک میں پہلی بارتین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سالوں میں 10ڈیم بنے گے۔جنگلات کو ختم کردیا گیا، لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جو اب تک اڑھائی ارب درخت لگا چکی ہے، ہم نے انگریزوں کے جنگلات کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہمارا ٹارگٹ 10ارب درخت لگانے کا ہے۔ اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل پاکستان کی تعریف کررہا ہے، اکانومسٹ میگزین دنیا کی مانی ہوئی ہے ، وہ کہتے ہیں پاکستان نے کورونا کے باعث اپنی عوام اور معیشت کو بچایا، مہنگائی کا سیلاب ساری دنیا میں آیا ہوا ہے، ورلڈ بینک کہتا ہے پاکستان ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، این سی اوسی ادارہ بنایا، حکومت پر پورا اعتماد ہونا چاہیے، مہنگائی کے حالات سے بھی قوم کو نکالیں گے، مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دوگنی بڑھ گئی ہیں، مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے، کورونا کے باعث دنیا میں 100سال بعد اتنا بڑا بحران آیا ہے۔
حکومت کو پتا ہے لوگ مشکل میں ہیں، آنے والے دنوں میں بڑا پروگرام لا رہے ہیں، عام آدمی کی مشکل آسان کرنے کیلئے بڑا پیکج لا رہے ہیں۔ وہ ملک جہاں ادارے مضبوط ہوں، قانون کی بالادستی ہو وہاں غربت نہیں ہوتی، غربت وہاں ہوتی ہے جہاں حکمران پیسا چوری کرتے ہیں۔ 2013 میں اور 2021 میں سوچیں کتنی مہنگائی آئی ہے، اب دیکھیں 2013 میں ویب سائٹ پر ریٹ چیک کریں، کہ ن لیگ نے دولین کی سڑک بنائی اس میں اور جو آج کل ریٹ ہیں، اس میں 33.37 فیصد کا فرق ہے ہماری سڑکیں زیادہ سستی ہیں، چار لین سڑکوں میں 53 فیصد ریٹ فرق ہے۔
موٹروے کے پراجیکٹس 19.6 فیصد سستی بن رہی ہیں۔ اگر ان کا اور آج کا موازنہ کریں تو انہوں نے ایک ہزار ارب روپیہ زیادہ خرچ کیا۔ یہ پیسا کن لوگوں کی جیبوں میں گیا؟میں صرف سڑکوں کی بات کررہا ہوں۔ لندن میں بڑے محلات اور بڑی گاڑیوں والوں نے پیسا کہاں سے کمایا؟ پانچ سال کے بعد کارکردگی کو دیکھا جائے۔یہ کیوں چاہتے ہیں حکومت کو گرا دو، ان کو پتا ہے پانچ سال کے بعد حکومت کی کارکردگی پر ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت
جنوری
حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کے نام ٹرمپ خط
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں حماس کے پاس موجود
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
جنوری
امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے اہم اعتراف کرلیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے
اپریل
غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟
?️ 19 اگست 2025 غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟ دو سال سے
اگست
آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان
اپریل
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر
اکتوبر
طیبہ گل الزامات: ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر
جولائی