?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیاسی امور کے مشیر غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے اور اگر اس کا ظلم نہ روکا گیا تو دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جا گرے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام پر عالمی برادری اور خاص کر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بمباری کے ذریعے معصوم بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا موثر نوٹس لیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ (ڈی پی ایم )کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور 130 سے زائد فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے عالمی برادری کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے انسانی حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کو اسرائیلی دہشتگردی نظر نہیں آتی اور اگر یہی کچھ کسی مسلمان ملک نے کیا ہوتا تو دنیا اس پر چڑھ ڈوڈتی اور اس پر پابندیا ں عائد کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔
خواجہ فردوس نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرریا ہے بھارت بھی یہی کچھ مقبوضہ جموںو کشمیر میں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل نہیں کیے جاتے دنیا میں پائیدار امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں اور گزشتہ دنوں پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب فلسطینی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنا ر ہوں گے۔
ادھر جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار کرے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت رہنما غازی منظور نے سرینگر میں ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکا موثر نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ
جولائی
ایران سفارتخانے کی جانب سے لبنانی شہریوں کے لیے فوری ویزا جاری کرنے کا اعلان
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:جمہوریہ اسلامی ایران کے بیروت میں واقع سفارتخانے نے اعلان
مئی
تکفیریوں کے پاس اسلحہ اور پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:عراق میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے وقتاً فوقتاً حملوں
اپریل
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
انسانی حقوق کا عالمی دن مظلوم کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 10 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع
جولائی
بن سلمان اور السیسی کا فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری صدر
اکتوبر
ترک معیشت بحران سے کیوں نہیں نکل سکی؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ترک معیشت کی موجودہ تصویر پر ایک مختصر نظر ڈالنے
دسمبر