صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

?️

دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر دبئی ایکسپو 2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ، وزیر انصاف یو اے ای اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام  نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا دورہ کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس دورے میں مکٹلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ صدر پاکستان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ خیال رہے دبئی ایکسپو 2020 میں 192 ممالک، تنظیمیں، کاروباری ادارے شریک ہیں، دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی، جو 31مارچ تک جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

?️ 21 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر  فوادچوہدری کی وضاحت

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں

افراط زر میں غیر متوقع کمی، حقیقی شرح سود 10.1 فیصد کی سطح پر آگئی

?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) افراط زر میں غیر متوقع کمی نے

First-ever auction of AI-created artwork set for Christie’s gavel

?️ 14 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے

حملہ کرنے والے اور ان کے سہولت کار انتقام کے لیے تیار رہیں:عراقی حزب اللہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:عراق کی النجبا تحریک نے عراق شام کی سرحد پر الحشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے