?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلسازی میں محترمہ کا مقام ہے، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی، محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ سروے میں کشمیریوں نے مسلم لیگ ن کو مقبول ترین جماعت قرار دیا، سینے پر گولیاں کھا نے والے بہادر کشمیری ووٹ کی حفاظت بھی کریں گے،عمران خان کا انتخابی نشان بلا نہیں چینی چور اور کشمیر فروش ہونا چاہیے،مسلم لیگ ن صرف مصلحت پسند جماعت نہیں رہی، حکومت آئی تو شاردہ میں یونیورسٹی بنائیں گے۔
انہوں نے شاردہ میں انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹا چور کوکوہالہ برج سے واپس بھیج دیں گے، لوگوں کو رمضان شریف میں آٹے چینی کیلئے قطاروں میں لگایا، پھر انگوٹھے پر سیاہی کا نشان لگایا کہ دوبارہ نہ آجائیں، عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی ، آٹا چوری اور کشمیر فروشی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس کا بٹن دبا کر سلیکٹرز کے ساتھ سازباز کرکے وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، وہ کیا جانے آزادی کیا ہوتی ہے؟بچہ بچہ کٹ مرے گا ، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، کشمیریوں کو آزادی کیا دلانی ہے پاکستان میں اس وقت بدترین قبضہ ہے، حق سچ کی بات کرنے والے صحافیوں کی آواز بند کردی جاتی ہے، ایسے لوگ کسی کو آزادی دلا سکتے ہیں؟ آزادی میں تو قبضہ مافیا کی موت ہے، انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کو آزادی نوازشریف کی قیادت میں ملے گی۔
مشہور خبریں۔
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں
جون
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم
مئی
صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود
ستمبر
Palembang to inaugurate quake-proof bridge next month
?️ 12 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے
مئی
برطانوی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ لگایا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے
جنوری
یوکرین ناکام نہیں ہوگا: بائیڈن
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو انٹرویو
ستمبر