خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کاررائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

?️

خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 5 دسمبر کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والے خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے خاتمے کے لئے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیور ٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف نے ان آپریشنز میں فتنتۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی

نیتن یاہو کی وزراء سے کابینہ برقرار رکھنے کی درخواست

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن

کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار

مصر اور قطر کی اسرائیل کو بچانے کی سازش 

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار اور آن لائن اخبار رائی الیوم کے

نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے:فواد چوہدری

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

تل ابیب کو جنگ کے تباہ کن نتائج کا انتظار کرنا چاہیے: عطوان

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان

صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے

کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟

?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے