سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترک محب وطن پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اردگان نے روس سمیت نیٹو مخالفین کو دھوکہ دیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کی اجازت دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردگان نے نیٹو کے مخالفین کو دھوکہ دیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترک محب وطن پارٹی کے سربراہ دوغو پرنیک نے کہا کہ اردگان کی حکومت نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے روس سمیت متعدد ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
ترک سیاستدان نے کہا کہ اردگان نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے روس، ایران، عراق، شام اور چین کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے جو نیٹو کے خطرے کے خلاف متحدہ محاذ کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ترکی کو ان ممالک کے مشترکہ مفاد میں کام کرنا چاہیے جن کے خلاف نیٹو کارروائیاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی توسیع کو “ہاں” کہہ کر اردگان نیٹو اتحاد کے مخالف ممالک کے ساتھ برسوں سے بنائے گئے تعلقات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔