?️
سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترک محب وطن پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اردگان نے روس سمیت نیٹو مخالفین کو دھوکہ دیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کی اجازت دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردگان نے نیٹو کے مخالفین کو دھوکہ دیا ہے، رپورٹ کے مطابق ترک محب وطن پارٹی کے سربراہ دوغو پرنیک نے کہا کہ اردگان کی حکومت نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے روس سمیت متعدد ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
ترک سیاستدان نے کہا کہ اردگان نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے روس، ایران، عراق، شام اور چین کے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے جو نیٹو کے خطرے کے خلاف متحدہ محاذ کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ترکی کو ان ممالک کے مشترکہ مفاد میں کام کرنا چاہیے جن کے خلاف نیٹو کارروائیاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی توسیع کو "ہاں” کہہ کر اردگان نیٹو اتحاد کے مخالف ممالک کے ساتھ برسوں سے بنائے گئے تعلقات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
ملائشیا کی عوام کا فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: ملائیشیا کے ہزاروں افراد نے اس ملک کے دارالحکومت کے
اکتوبر
پاکستانی سفیر کی ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے
جون
اسرائیل کے جرائم کے خلاف دنیا کی بے توجہی پر غزہ حکومت کی شدید تنقید
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج گزشتہ 23 دنوں سے غزہ کی پٹی کے شمال
اکتوبر
پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟
?️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں
فروری
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پہلگام واقعہ پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں
مئی
کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر پابندی عائد کردی
?️ 23 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور
اپریل
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج
اپریل