?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی شراکت داری آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی کیونکہ دونوں کے درمیان تعاون کا پروگرام جاری ہے جس میں تحقیق اور ترقی شامل ہے۔
پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر ڈیلوگن چارلس نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد تعاون کی سطح کم ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ بیلجیئم کے سفیر جو پاکستان میں نیٹو کے پوائنٹ سفیر بھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اور پاکستان کے درمیان فوجی سطح پر اکثر بات چیت ہوتی رہی ہے۔
لیتھوانیا کے دارالحکومت وینیئس میں حال ہی میں منعقدہ دو روزہ نیٹو سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور بات چیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈیلوگن چارلس نے کہا کہ چین نیٹو کے لیے دشمن نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے۔
انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا چینی پالیسیاں ہماری معیشت اور سلامتی کو متاثر کرتی ہیں، یہ وہ چیز ہے جس سے ہمیں نمٹنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے بین الاقوامی نظام کے کچھ اہم اصولوں کا احترام نہیں کیا، وہ اپنے فوجی ہتھیاروں کو بڑھا رہا ہے اور اس کے جوہری ذخیرے میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔
سفیر نے چین پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ نیٹو ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کلیدی تکنیکی اور صنعتی شعبوں، اہم انفراسٹرکچر، اسٹریٹجک مواد اور سپلائی چینز پر کنٹرول حاصل کر سکے اور اسٹریٹجک انحصار پیدا کیا جا سکے۔
انہوں نے چین کی پالیسی کو چیلنج کرنے والے چار ممالک جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا نام لیا اور کہا کہ ’یہ ممالک جمہوریہ ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے ان ممالک کے ساتھ تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیلوگن چارلس نے چین کو ایک ڈائنامک ملک قرار دیا جو بہت سارے مواقع فراہم کرتا ہے اور کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی شعبوں میں شراکت دار ہو سکتا ہے۔
یوکرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ولنیئس سربراہی اجلاس میں اسے رکن بننے کی دعوت دی جائے گی لیکن اس کے لیے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تبھی ہو گا جب کچھ شرائط پوری ہوں گی اور جب روس کے ساتھ جاری تنازع ختم ہو جائے گا۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 5 کے تحت اتحادیوں کے ایک رکن پر مسلح حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس وقت یوکرین کے اندراج کا مطلب آرٹیکل کا خودکار اطلاق ہوگا، جس کے نتائج پوری دنیا کے لیے برآمد ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو کی توسیع ایک رضاکارانہ عمل ہے، کوئی ملک شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے، جس کے بعد اس پر اتحاد میں بحث ہوتی ہے۔
سفیر نے کہا کہ نیٹو، اتحاد کو درپیش دو اہم خطرات روس اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تین نئے علاقائی منصوبوں کے ساتھ مزاحمت اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید بڑے اقدامات اٹھائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں سے شمال، بحر اوقیانوس اور یورپی آرکٹک کے لیے ایک منصوبہ، ایک منصوبہ مرکز کے لیے جو بالٹک خطے اور وسطی یورپ کا احاطہ کرتا ہے، بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کے لیے ایک جنوبی منصوبہ شامل ہے۔
ڈیلوگن چارلس نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 3 لاکھ فوجیوں کو متحرک کیا جارہا ہے جو ہائی الرٹ پر رہیں گے، جس میں خاطر خواہ فضائی اور بحری جنگی طاقت بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔ ناصر شاہ
?️ 27 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے
ستمبر
عراق میں رہبرِ شہید کی میت کی تشییع پر عرب صارفین کا وسیع استقبال
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: رہبرِ شہید کی میت کی عراق میں تشییع کے اعلان
جون
صیہونی ریاست شدید بحرانوں اور ناکامیوں کی لپیٹ میں؛صہیونی اخبار کا اعتراف
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل
فروری
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ
جون
سعودی چینلوں کی متحدہ عرب امارات سے واپسی؛کیا سعودیوں نے اس ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنایا ہے؟
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا اپنے چینلوں کو دبئی سے ریاض منتقل کرنے
ستمبر
2024 میں 82 ہزار صیہونیوں کے فرار کا سبب کیس رہا ؟
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی عدم
اپریل
فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے
اگست