?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں فرق ہے، بنیادی اشیاء اب بھی پاکستان میں کم قیمت پر موجود ہیں، بلاول بھٹو سے کہتا ہوں مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے جلوس نکالا کریں، پنجاب میں چینی 90 اور کراچی میں 120 روپے فی کلو ہے، سندھ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پیکج ختم کردیا ہے، سندھ میں گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف بہت جد عوامی رابطہ مہم سے واپس آجائیں گے، شہبازشریف عوامی نہیں ایک سازشی آدمی ہیں، پتا نہیں شہبازشریف عوامی مہم پر کیوں نکل گئے ہیں، میرا خیال ہے شہبازشریف جلد واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر اعتماد میں لیا، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو بریفنگ دی گئی، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے حمایت مانگی گئی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اصلاحات پر حکومت کے ساتھ ہیں، کابینہ اجلاس میں بھی انتخابی اصلاحات سے متعلق بات چیت کی گئی، انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تیل خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت138 روپے اور بھارت میں200 روپے سے زائد ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کرینگے۔


مشہور خبریں۔
دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے: عبدالباری عطوان
?️ 14 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے:
ستمبر
نیوز ویک: ایرانی میزائلوں کے خلاف امریکی تھاڈ سسٹم کے استعمال کی لاگت $800 ملین ہے
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: نیوز ویک نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ امریکہ
جون
روس ڈونیٹسک صوبے میں گھسنا چاہتا ہے: لندن کا دعویٰ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اسی وقت جب روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ
جون
تل ابیب حکومت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مغرب کا محتاج
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں صیہونی مجرمانہ حکومت کی طرف سے
اگست
ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے
اگست
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:سری لنکا کی معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر
اگست
گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف شکایت تک
?️ 29 دسمبر 2025 گزشتہ سال عراق،فیصلہ کن انتخابات سے لے کر اسرائیل کے خلاف
دسمبر
کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال
جنوری