?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت پیش ہوئے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پراسیکیوٹر امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ علی صاحب اگر آپ اپیلوں پر دلائل دیں گے تو ہم آپ کو نہیں سن سکتے، سائفر کیس میں اپیلوں کو سنا جارہا ہے، دونوں اپیلوں کو ایک ساتھ نہیں سنا جاسکتا۔
اس پر بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ سلمان صفدر نے کہا تھا سائفر اپیلوں پر وہ آدھے گھنٹے کے دلائل دیں گے، مجھے اس کیس میں آج دلائل دینے دیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ سزا معطلی کے اوپر دلائل دینا چاہتے ہیں تو ہم سن لیتے ہیں۔
بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
بعد ازاں 16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔
17 فروری کو سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر، توشہ خانہ، نکاح کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ کردیا گیا تھا۔
26 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھا۔
29 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، فیصلہ آنے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔
بعد ازاں 29 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں قید عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
تاہم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سابق وزیر اعظم کو جیل میں ہی قید رکھنے کا حکم دے دیا تھا۔
6 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور
?️ 4 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
اگست
ایران لیبرل ازم کے لیے کیوں ایک شناختی خطرہ ہے؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر پیماں صالحي نے ایک تحریر میں،
مئی
وائٹ ہاؤس کی جانب سے مادورو کو وینزویلا چھوڑنے کا آخری انتباہ
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو فوری طور
دسمبر
جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابی عمل کا حصہ نہیں
?️ 17 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جماعت
ستمبر
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
صیہونی حکومت کے پاس کتنے ایٹمی وار ہیڈز ہیں؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مہم (ICAN)
جون
آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے
دسمبر