افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

?️

موزمبیق (سچ خبریں) افریقی ملک موزمبیق میں داعش کی جانب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جبکہ متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور سڑکوں پر لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش کے حملے کےباعث 180سے زائد افراد 3 دن سے ہوٹل میں محصور ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق داعش جنگجوؤں نے ایل این جی پلانٹ تک پہنچنے کے لیے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا ہے، پورے علاقے میں جا بجا تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

موزمبیق کے شمال میں حملہ ایل این جی کی سائٹ کےقریب کیا گیا ہے، ایل این جی کمپنی کے عملے اور سرکاری ملازمین نے پالما ہوٹل میں پناہ لے رکھی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں کمپنی کے ملازم نے بتایا کہ حملے کے بعد تقریبا سارا قصبہ تباہ ہوگیا بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پالمامیں داعش کے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے فوج بھیج رہے ہیں ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی طور پر الشباب کے نام سے مشہور گروپ سے وابستہ ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کی نیوز ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ حملے کے دوران جنوبی افریقہ کا ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوئے، کئی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں جس میں سے زیادہ تر کے سر تن سے جدا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہوٹل میں محصور افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق داعش کے حملے کے بعد کئی شہریوں نے قریبی جنگل میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے، داعش سے مقابلے کے لیے فوج کو بھیج رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے

گوگل ،فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف ٹرمپ نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹس بند کیے جانے

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی

?️ 12 دسمبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج 

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو

ہندوستان 72 ملیتوں کے ملک کے ساتھ  مذہبی نفرت کے دہانے پر

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ہندوستان کے پہلے وزیر نریندر مودی نے عیسائیوں کے جشن میں

امام شہیدخامنہ ای نے امت اسلامی کو واضح فتوحات کی طرف رہنمائی کی: یمن

?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: یمنی شخصیات اور حکام کی جانب سے شہید قائد امت

اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی نئی سازش نے برطانیہ اور آسٹریلیا کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے غزہ شہر پر غاصبانہ قبضے کو

عراق میں 24 گھنٹے میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے