بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں کیونکہ 5 اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ، ایسے میں بھارت سے تجارت کرنا کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی، پاکستان اپنی اسٹریٹجک پوزيشن کے لحاظ سے ایسی جگہ پر ہے جو سارے خطے کو جوڑ سکتاہے لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے جب تک وہ پيچھے نہیں ہٹتا سب رکا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے ، اس موقع پر دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ، وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے یاداشتوں پر دستخط کیے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون جاری رہے گا ، اس کے لیے ہماری کوشش ہے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کریں کیوں کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے جب کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردارادا کیا ، تاہم افغانستان میں انتشار کی صورت میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گا ،اس لیے دونوں ملکوں کے لے ضروری ہے کہ افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں کیونکہ 5 اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ، ایسے میں بھارت سے تجارت کرنا کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی، پاکستان اپنی اسٹریٹجک پوزيشن کے لحاظ سے ایسی جگہ پر ہے جو سارے خطے کو جوڑ سکتاہے لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے جب تک وہ پيچھے نہیں ہٹتا سب رکا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور اسلام فوفیا کی وجہ سے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے دور کیا جا رہا ہے ، اسلام فوفیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے بلکہ منی لانڈرنگ کے خلاف بھی عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی اور ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سمیت دیگر امور پر بات کی ، پاکستان اور تاجکستان میں مختلف شعبوں میں یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے ، تاجکستان پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین اقدامات کیے ، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور جغرافیائی حوالے سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے

?️ 14 اگست 2025ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے  ایران کی

اسرائیل کی خصوصی آپریشن میں رسوا کن شکست!

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ

مزاحمت خطے میں ایک مستحکم تحریک ہے: باقری

?️ 1 جون 2024آج صبح امام خمینی کی رحلت کی 35ویں برسی کے موقع پر

حماس کا عرب لیگ شام کی میں واپسی کا خیرمقدم

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے پیر کی

زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:   نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی

امریکی میگزین کے مطابق یمنی تیل کی لوٹ مار

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ نے نہ

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے