صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

صیہونی

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت کی اطلاع دی ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق سن 2020 میں گرفتار ہونے والا اسرائیلی فوج کا انٹیلی جنس افسر کی مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں مشکوک طور پر موت ہوگئی،رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کی گرفتاری اوراس پر فرد جرم عائد کرنے کی تفصیلات جاری کردی گئیں،واضح رہے کہ ان تفصیلات پر پہلے پابندی عائد تھی ،تاہم انھیں اس وقت منظر عام پر لایا گیا جب یہ عہدے دار مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع ایک فوجی جیل میں مر گیا اور اس کا کیس خارج کردیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ انٹیلی جنس افسر کی سماعتیں بھی بند دروازوں کے پیچھے کی گئیں اور اسرائیلی فوج کی داخلی تفتیشی یونٹ نے اس سلسلے میں اب ایک حکم جاری کیاہے،یروشلم پوسٹ کے مطابق 16 مئی 2021 کی رات انٹیلی جنس افسر کی حالت تشویشناک تھی اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کی گیا تھا۔

تاہم اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس افسر کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں،اسرائیلی فوج کی داخلی تفتیشی یونٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس افسر کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور وہ اپنی تحقیقات کے نتائج اسرائیلی فوج کے داخلی استغاثہ کے سامنے پیش کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان

?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز

صہیونی ہجرت کی لہر تیز ہو گئی

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: گزشتہ روزوں میں ایران کے ممکنہ میزائل حملوں کے خوف

ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام

ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی

عطوان: مزاحمتی دباؤ نے قابضین کو غزہ میں امداد بھیجنے کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کیا

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عطوان نے ڈاکٹر خلیل الحیا کے حالیہ ریمارکس کو سراہتے

کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے

?️ 3 دسمبر 2024کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح

کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے