?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے، اتحادیوں سے بنی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے پیش نظر ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔
مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے، قربانیاں دینے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا،پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کا ووٹ بینک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قائدین چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی، حسین الٰہی نے ملاقات کی۔
پرویز الٰہی نے ارکان اسمبلی سے رابطوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔ دوسری جانب صدر مملکت نے شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا ، گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق یا کوئی اور نام تجویز کریں ، 6 اپریل تک جواب نہ ملا تو نگران وزیراعظم کا تقرر آئین کے مطابق کر دیں گے۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
?️ 11 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں
ستمبر
افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
اگست
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی
ٹرمپ کے "الٹی میٹم گیم” پر کریملن کا ردعمل
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ڈیمیٹری پسکوف، کریملن کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جولائی
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
?️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا
?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ
جون
پنجاب حکومت کا فتنہ فساد پھیلانے والوں کے خلاف بڑا اعلان
?️ 16 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) تشدد، فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا
اکتوبر
روسی فوج کا یوکرینی فوج کے ساتھ جاری تصادم اور نئے علاقوں پر قبضہ
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اپنے مسلح افواج کی جانب سے ایک
دسمبر