وزیراعظم نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔

شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آؤٹ سورس کرکے بہترین کام کیا گیا، میں حنیف عباسی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنی کا شہر تھا، یہاں کا ریلوے نظام بوسیدہ ہو چکا تھا، سٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے ، وسطی ایشا تک روٹ کو بحال کیا جائے تو معیشت کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے یہ منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، ریلوے کی اپ گریڈیشن کےلیے درکار رقم فوری طور پر دلوائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے جدید نظام کی جانب گامزن ہے، پاکستان ریلوے کی صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پارٹنرشپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے، امید ہے آپ پاکستان ریلوے کو چند برسوں میں خطے کا شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم بنائیں گے، فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا ؟

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے کہا ہے

ملالہ یوسف زئی کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ

ٹرمپ اور ایلون مسک کیوں آمنے سامنے آئے؟

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیکس لایحہ پر اختلافات

لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی

یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ

بیلجیم کی میونسپلٹی کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:بیلجیم کی لیژ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

نصراللہ کی سویڈن حکومت کے لئے نصیحت

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے