?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی اور کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی، ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے نیئر بخاری، ہمایوں خان، شیری رحمان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور محمد علی شاہ باچہ نے ملاقات کی، شجاع خان، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مرتضیٰ ستی، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ خرم پرویز، تسنیم قریشی، فرزند وزیر و دیگر نے بھی بلاول بھٹو سے ملے۔


مشہور خبریں۔
نائجر میں مسلح افراد کا متعدد گاؤں پر حملہ، سینکڑوں افراد کو قتل کردیا
?️ 23 مارچ 2021نائجر (سچ خبریں) نائجر میں مسلح افراد نے تاریخ کی بدترین کاروائی
مارچ
سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
فرانس کے نئے وزیراعظم کا 27 دن بعد استعفیٰ ؛ وجہ ؟
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سیباسٹین لی کورنو، فرانس کے نئے وزیراعظم نے اس عہدے
اکتوبر
پاکستانی سفارتی مشن کی اقوام متحدہ میں چینی مندوب سے ملاقات، اپنا موقف پیش کیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری
جون
بحرین نے لاپیڈ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم سلمان بن حمد
جولائی
امارات میں فرانسیسی اور امریکی کمپنیون کے دفاتر مستقل طور پر بند
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے بعض سرکاری ذرائع نے بتایا کہ
فروری
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اکتوبر
عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان
جنوری