?️
کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں گرمی کی کوئی چھٹی نہیں ہوگی جبکہ گرم علاقوں میں بھی تعطیلات کم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اسکولوں میں مختصر اور طویل دورانیہ کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سردعلاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی 21 سے31 اگست کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی طویل تعطیلات میں بھی 15 یوم کی کمی کی گئی ہے۔ گرم علاقوں میں سالانہ تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے اپنے حساب سے کریں گے جس کے بعد بلوچستان نے موسم گرما کا اعلان کیا لیکن اب یوٹرن سامنے آیا ہے۔
واضح رہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیامیں تعلیمی نظام متاثرہوا ہے وہیں پاکستان میں بھی تعلیمی نظام متاثر رہا ہے اور بچوں کے تحفظ کے لئے کورونا وائرس میں تیزی آتے ہی تعطیلات کرنا پڑتی رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور ایران "123 معاہدے” کے بارے میں بات کر رہے ہیں – یہ معاہدہ کیا ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 123 معاہدے سے مراد یو ایس اٹامک انرجی ایکٹ کی
مئی
اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے مفت آنلائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے
جون
مکہ معاہدہ؛ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سیاسی و فوجی تعاون کا نیا نظام قائم ہوگا
?️ 13 اگست 2026سچ خبریں:مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکی سیاسی
اگست
وزیر اعظم کی طرف سے آئی ایس آئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے
اکتوبر
تحریکِ انصاف کی سعد رضوی کی اہلیہ، بیٹی و دیگر خواتین کی گرفتاری کی مذمت
?️ 11 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ
اکتوبر
اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور روس کا حل
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے نئے طرز عمل کو
اکتوبر
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ
جنوری
وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد شہباز گِل ہسپتال سے ’غائب‘
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل 23 دسمبر
دسمبر