سکرنڈ (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےصحافیوں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے لیڈر صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں انکا روٹی کپڑا اور مکان والا نعرہ صرف دھوکا ہے، بلاول کو وزیراعظم بنوانے کے نعرے لگ رہے ہیں، پنجاب میں بلاول کی مقبولیت نہ ہونے کے برابر ہے، کیا بلاول صرف سندھ کی نیشنل اسمبلی کی سیٹوں سے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول عدم اعتماد جیب سے نکالیں، ان کی تحریک سے اب ہوا نکل چکی ہے، کیونکہ ق لیگ اور باقی اتحادیوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حقوق سندھ کا پانچواں روز ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں پانچ فیصد مقبولیت ہے وہ وزیر اعظم کیسے بنیں گے اگر ان کےپاس کوئی اور طریقہ ہے تو انہیں نہیں پتہ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عمران خان کے ساتھ ہے ۔ پہلے لیگی رہنما مونس الہی نے بیان دیا تھا اب بزرگوں نے بھی بتا دیا ہے جس کے بعد عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو توڑا ہم جوڑنے آئےہیں۔ انہوں نے سندھی بولنے والوں اور اردو بولنے والوں میں تفریق پیدا کی جو سندھ میں رہ رہا ہے وہ سندھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ تیار ہیں اور وہ سندھ کے لوگوں میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار سے تنگ آچکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں میں سندھی بولنے والوں اور اردو بولنے والوں میں تفرقہ پیدا کر دیا ہے جسے ہم لوگ ختم کرنے آئے ہیں۔