دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آرام سے نہ بیٹھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بریفنگ میں نگران وفاقی وزیر داخلہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اہم صوبائی وزرا اور اعلیٰ سول اور عسکری عہدیدار بھی شریک تھے، شرکا نے مستونگ، ہنگو اور ژوب میں پیش آنے والے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 12 ربیع الاول کو دہشت گردی کے اس طرح کے حملوں سے خوارج کے مذموم ارادے ظاہر ہوتے ہیں، جنہیں دہشت گردی کے لیے ریاستی پشت پناہی حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ان برائی کی طاقتوں کو مسلسل ریاست کی طاقت اور بہادر عوام کی مدد سے مسلح افواج کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور مسلح افواج، خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہوتا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشت گردوں کا نام نہاد نظریہ اور ان کے سہولت کاروں کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے اور عوام امن، معاشی ترقی اور انسانی بہبود کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں جو یقینی طور پر پاکستان کے اندر اور باہر برائی کی طاقتوں کے لیے مکمل طور پر تباہی کا باعث ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستونگ حملے کے زخمیوں اور ان کے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں، جنہیں پاک فوج کی اجنب سے مکمل طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یقین دلاتے ہیں دہشت گردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل جب چیف آف آرمی اسٹاف کوئٹہ پہنچے تو بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ اور کورکمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مستونگ عبدالرشید محمد شہی نے بتایا کہ مستونگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ اور دوسرے ہسپتال میں لائی گئیں تمام لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ بی ایم سی میں ایک اور سول ہسپتال ٹراما سینٹر سے 7 لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، سی ایم ایچ کوئٹہ اور سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں 25 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کے خطرناک واقعات کے عراق پر اثرات سے متعلق انتباہ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے شام کے خطرناک واقعات کے اس

کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک

اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اگلے سال صرف وزارت سائنس کی طرف منظورہ شدہ پنکھے ہی استعمال ہوں گے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کے بجلی کے

سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ

مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 2019

قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی

عراقی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت ، ووٹوں کی دستی گنتی کی ضرورت

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: الفرات نیوز کے مطابق ہادی العمیری کی قیادت میں عراق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے