افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگرامن واستحکام ہوتا ہے تو اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حال ہی میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے سے وطن واپس پہنچے جہاں انہون نے اپنے دوروں کے دوران ان ممالک کے سربران اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا بھی موقع ملا اور ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ امن چاہتےہیں، وہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف ہوئی اور کابل میں جاری انخلا کے عمل میں بھی پاکستان مختلف ممالک کے سفارتی عملے کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان پر لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغانستان میں امن خراب کرنے والوں میں بھارت سرفہرست ہے جو پاکستان کے خلاف منفی حرکتیں کر رہا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا اور وہ خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، خدشات موجود ہیں اور ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند نہیں کیا اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور انہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے بھی کہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے سی پیک کے تحت کراچی کے لئے ایک بڑا اعلان کیا

🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سی

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ ایک بار پھر ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کی دوڑ میں شامل

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ

صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات

🗓️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار

فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں

🗓️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی

یمنیوں کے ملک کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کی مذمت میں مظاہرے

🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:   المحویت، حدیدہ، ذمار، ریمہ، صعدہ، حجہ اور صنعاء کے شہر

کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟

🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت

بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

🗓️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں  فلمی دنیا

امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے