پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر گامزن ہے، ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ افغانستان پر ہماری بنیادی ترجیح دوستانہ و قریبی تعلقات کا فروغ ہے، اس سمت میں تعلقات کا تسلسل اہم ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، ہماری پالیسی میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم طورخم سرحد کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں، یہ پروپیگنڈا ہے کہ پاکستان طورخم سرحد کو کھلنے نہیں دے رہا، افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر چوکی بنانے کی کوشیش کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر متوقع پابندیوں کی خبروں کا نوٹس لیا ہے، اس طرح کی اطلاعات قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانی شہریوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، بقیہ قیدیوں تک ملاقات کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے، اب تک قونصلر رسائی کی اجازت نہیں ملی۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ سفیر احسن وگن نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے، احسن وگن نے چھٹی لی تھی اور وزارت خارجہ کو دورہ امریکا پر باقاعدہ آگاہ کیا تھا، وہ نجی دورے پر سفارتی حیثیت کے متقاضی نہیں تھے، ابتدائی اسکریننگ کے بعد ان کی دوسری اسکریننگ ہوئی، انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تھی، حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم نے جدہ میں او آئی سی سی ایف ایم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، انہوں نے فلسطینیوں کی دیگر ممالک منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے ترکیہ، مصر، بنگلہ دیش، آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزرا اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی کنارے اور غزہ میں مخاصمتوں کو فوری روکنے پر زور دیتا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان، عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر بھارتی پابندیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اب تک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پابندی شدہ جماعتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ

فلسطینی مزاحمت کو میدان جنگ میں کیوں فاتح قرار دیا گیا؟

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی

نیٹو کا یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں نیا حکم

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مخالفت کے باوجود، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے

عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بیٹوں سے بات کی اجازت بھی نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران

شہید سلیمانی نے مزاحمت کی نئی نسل کو کیسے پروان چڑھایا ؟

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے مرکزی کردار کی حیثیت سے شہید سلیمانی کا

مزاحمتی محور کے حملے کے دوران تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال کیا ہے؟

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، تہران پر حملے کی مذمت

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور

اسرائیل نے خوراک کی تقسیم کے بہانے فلسطینیوں کو موت کا جال بنا رکھا ہے

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: ھآرتض نے آج ایک رپورٹ میں جنوبی غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے